ساہیوال، صدر بازار اور پاک پتن بازار سے تمام تجاوزات ختم
ساہیوال(بیورو رپورٹ/ڈسٹر کٹ رپورٹر) کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری،صدر بازار اور پاک پتن بازار سے تمام تجاوزات کو ختم کروا دی گیا، انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء۔تفصیلات کے مطابق کمشنر / ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء اور انسپکٹر ٹریفک ہیڈکوارٹر خضر حیات انجم نے صدر بازار اور پاک پتن بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ختم کروا دیا اور7دوکانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔ انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجاوزات سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کا باعث بننے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔