5سال میں برآمدات سالانہ  60ارب ڈالر تک بڑھنے کا حکومتی دعویٰ غلط، برآمدات 42 ارب  93کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان: آئی ایم ایف

            5سال میں برآمدات سالانہ  60ارب ڈالر تک بڑھنے کا حکومتی دعویٰ غلط، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             واشنگٹن(آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے 5سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60ارب ڈالر تک بڑھنے حکومتی دعوے کی نفی کرتے ہوئے 5سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 42ارب 93کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے پاکستانی برآمدات 5سالہ ہدف سے17ارب 7کروڑ ڈالر سے کم رہیں گی جبکہ رواں مالی سال پاکستانی برآمدات 31ارب 75کروڑ 10لاکھ ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025میں پاکستانی برآ مد ا ت کا تخمینہ34ارب21کروڑ 70لاکھ ڈالرز ہے جبکہ مالی سال 27-2026میں پاکستانی برآمدات 36ارب 98کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 28-2027کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 39ارب 81کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ مالی سال29-2028میں پاکستانی برآمدات 42ارب 93کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے، پاکستانی برآمدات کا5سال کا تخمینہ آئی ایم ایف کے حالیہ رپورٹ کا حصہ ہے۔واضح رہے حکومت پاکستان نے گزشتہ روز اڑان پاکستان اقدام کا اعلان کر تے ہوئے 2047تک سالانہ برآمدات 60ارب ڈالر تک جانے کا تخمینہ لگایا تھا۔

آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -