ترقی کی راہ میں حائل ہونیوالوں کواب قوم برداشت نہیں کریگی، پاکستان اونچی اڑا ن کیلئے ٹیک آف کر چکا: مریم نواز

  ترقی کی راہ میں حائل ہونیوالوں کواب قوم برداشت نہیں کریگی، پاکستان اونچی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اونچی اڑان کیلئے ٹیک آف کرچکاہے -ثابت ہوا کہ ملک و قوم کی ترقی صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجیح ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کے پائیدار ترقی کے جامع روڈ میپ ”اڑان پاکستان“ کا خیر مقدم کیا ہے اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اوران کی ٹیم کو ڈویلپمنٹ روڈ میپ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد نوازشریف کے ویڑن کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم ملکی معیشت میں استحکام اورعام آدمی خوشحالی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اڑان پاکستان پائیدار ترقی کا شاندار پلان ہے۔ ایکسپورٹ، انوائرمنٹ،انرجی اور ایکویٹی پر مشتمل”فائیو-ای“ ویڑن قابل تحسین ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ قومی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اب قوم برداشت نہیں کرے گی۔پاکستان کے پاپولیشن پوٹینشل اور میسر وسائل کا بہتر استعمال ناگزیر ہے۔پاکستان کی اڑان میں حائل ہونے والے اصل میں عوام کے دشمن ہیں۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -