نئے سال کے پہلے روز سٹا ک مارکیٹ میں 3ریکارڈ قائم، انڈیکس میں 22سو پوائنٹس کا اضافہ
لاہور (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2025ء کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تین ریکارڈز بن گئے۔سٹاک ایکسچینج نے سال نو کے پہلے دن ہی تاریخی سطح پر ٹریڈ ہونے کا ریکارڈ قائم کیا، 100 انڈیکس پہلی بار 2200 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس پرٹریڈ ہوا۔سٹاک ایکسچینج کا اختتام پہلی بار 1 ہزار 881 پوائنٹس پلس ہو کر 1 لاکھ 17 ہزار کی حد پر ہوا، سٹاک ایکسچینج میں 461 کمپنیوں کی شیئرز میں ٹریڈنگ ریکارڈ ہوئی۔سٹاک ایکسچینج میں 258 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 160 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں 95 کروڑ 62 لاکھ مالیت شیئرز کی ٹریڈنگ 46 ارب روپے سے زائد رہی۔
سٹاک مارکیٹ