مذاکرات کے دوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے،فیصل چودھری

      مذاکرات کے دوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے،فیصل چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے  فیصل چودھری نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی بات آگے بڑھے گی،ہم چاہتے ہیں مذاکرات کے دوران حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام سیاسی کیسز بنائے گئے، انہیں ختم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران کیخلاف ایک بھی کیس میرٹ پرنہیں بنایا گیا، حکومت بانی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، پاکستان پرپریشرپہلی بارنہیں آرہا، نوازشریف دورمیں بھی بل کلنٹن کا پریشرآیا تھا۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے عدالتوں کے ذریعے سرخروہوں گے۔

فیصل چودھری

مزید :

صفحہ اول -