ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، چیکنگ، سامان تلف

     ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، چیکنگ، سامان تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،کوٹ مٹھن، ڈیرہ غازیخان (نیوز رپورٹر، نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وہاڑی میں صحت دشمن عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔  ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ زبیر احمد اعجاز کی ٹیمز کے ہمراہ 3 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔ لڈن روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر کے گروسری سیکشن کی انسپکشن کی گئی۔ زائد(بقیہ نمبر69صفحہ6پر)

المیعاد مصالحہ جات، بدبودار مچھلی برآمد ہونے پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ایکسپائرڈ سنیکس فروخت کرنے پر شیخ کاٹن کالونی میں واقع ڈسٹری بیوشن یونٹ کو 75 ہزار روپے جرمانہ عائد۔سٹوریج ایریا میں گندگی، جانوروں اور حشرات کی موجودگی پر ضیا شاہد روڈ پر ڈیپارٹمنٹل اسٹور کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ زائدالمیعاد اشیا فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم کی راجن پور شہر میں کارروائیاں۔ دوران چیکنگ بھاری مقدار میں مضر صحت چائے کی پتی برآمد  مزید چیکنگ پر زائدالمیعاد سوائیاں کسڈڈ اور بسکٹ اور دیگر ناقص اشیا برآمد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام مضر صحت اشیا کو موقع پر تلف کرکے دکاندار کو 20 ہزار روپے جرمانہ۔دودھ کا سمپل فیل ہونے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا عوام کی صحت کا خیال رکھنا پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہیصحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر اطلاع دیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈی جی خان ملاوٹ مافیا اور ممنوع اشیاء کی فروخت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر آپریشنز ساوتھ 1، شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان شہر اور کوٹ چھٹہ میں کاروائیاں کی گئیں،کوٹ چھٹہ شہر میں کی گئی کارروائی میں گٹکا کی فروخت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قانون کے تحت گٹکا کی فروخت ممنوع ہے۔ جس کی بنا پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے دکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ مزید کارروائیوں کے دوران ڈی جی خان شہر کے مٹھائی کے کارخانے، بیکری اور مشہور فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو خراب انڈوں کے استعمال، ایکسپائر اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات اور گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا  اور موقع پر تقریبا 2000 ہزار سے زائد ناقص اور گندے انڈوں اور ایکسپائر اشیاء کو تلف کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا ملاوٹ مافیا اور ممنوع اشیاء کی فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری رہیں گی شہری کسی بھی شکایت صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر اطلاع دیں۔