5جنوری، ذوالفقارعلی بھٹو کی 97ویں سالگرہ، جیالوں کو تقریبات کا ٹاسک
خانیوال (نمائندہ پاکستان)قائد عوام اور پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ 5جنوری کو منائی جائے گی ذوالفقارعلی بھٹو 5 جنوری(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
1928 کو لاڑکانہ میں سرشاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہوئے۔ برکلے یونیورسٹی سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ مسلم لاکالج کراچی میں تدریس اور سندھ ہائیکورٹ میں وکالت سے کیرئیرکا آغاز کیا۔سکندرمرزاکی کابینہ کارکن رہنے کے بعد ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تجارت، وزیراطلاعات، وزیرصعنت اوروزیرخارجہ رہے۔ذوالفقارعلی بھٹو نے 1967 میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو 1970 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئی۔