پاسنگ مارکس40کرنے کامعاملہ آئندہ سال سے پالیسی کا اطلاق
ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 کرنے کا معاملہ،پالیسی کا اطلاق سال 2026 سے ہوگا ہوگا بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 کرنے کی پالیسی کا اطلاق (بقیہ نمبر61صفحہ6پر)
سال 2026 سے ہوگانئی پالیسی کے اطلاق بارے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو احکامات جاری کردیئے گئے پالیسی کے مطابق امیدوار کو پاس ہونے کیلئے کم سے کم مارکس 40 کرنا ہوں گیرواں سال سے پاسنگ مارکس کو 33 سے بڑھا کر 40 کیا جانا تھافیصلے کی حتمی منظوری تاحال پنجاب کابینہ سے نہ لی جاسکی۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی کی منظوری کیلئے سمری بھی تیار کررکھی ہے۔نمبروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈنگ فارمولا بھی امتحانات کے لیے نافذ کیا جائے گاامتحانی نظام میں اہم تبدیلیاں کی منظوری لینے کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ورکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔