ایل پی جی نرخ کم، گھریلو سلنڈر47روپے43پیسے سستا

    ایل پی جی نرخ کم، گھریلو سلنڈر47روپے43پیسے سستا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،میلسی (نیوز رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف، سال ِنو پر ایل پی جی سستی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 47 روپے 43 پیسے سستا کر دیا گیا۔ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 4 روپے ایک پیسے کی کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ماہ جنوری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر کر دی گئی۔نوٹیفیکشن کے مطابق 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 953 روپے مقررکی گئی۔رواں ماہ کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر تھی۔