اپوزیشن کو کس سے تکلیف ہوتی ہے ،قومی اسمبلی میں’’بوقت ضرورت‘‘ کیا ہوتا رہے گا۔۔۔؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
اسلام آباد (نیو ز ڈیسک) اپوزیشن کو کس سے تکلیف ہوتی ہے،قومی اسمبلی میں’’بوقت ضرورت‘‘ کیا ہوتا رہے گا۔۔۔؟ خواجہ آصف نے بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے موقع پر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر اپوزیشن کے ارکان کو گھڑی دکھا دی جس پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان ڈیسک بجاکر اس منظر سے محظوظ ہوئے۔
"جنگ " کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ انتخاب میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں، وزارت کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے ؕپارلیمنٹ کی لابی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس اپوزیشن کو گھڑی دکھانا ہی کافی ہے کیونکہ ان کے مشتعل ہونے سے اندازہ ہوتا ہے کہ گھڑی دکھانے سے انہیں تکلیف کی شدت کچھ زیادہ ہی ہوتی ہے اس لئے یہ کام ’’بوقت ضرورت‘‘ ہوتا رہے گا۔ خواجہ آصف ماضی قریب میں خارجہ اور دفاع کی وفاقی وزارتوں پر فائز رہے ہیں۔