خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  سینئر سپورٹس  رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی  نے انکشاف کیا ہے کہ  پاکستانی مردوں کی ٹیم کے بعد پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی خواتین کرکٹرز کاکول کے انسٹرکٹرز سے ٹریننگ لیں گی ۔ ایک ماہ کے فٹنس اور سکلز کیمپ میں ایک وقت میں15،15 خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔

پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے  بتایا کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہے۔ ہر ریجنل اکیڈمی میں سکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں سکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گے۔ پہلے 15دن جو15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15لڑکیاں ایبٹ آباد میں سکلز کیمپ میں شرکت کریں گی۔ 2ہفتے بعد سکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں سکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔ ویسٹ انڈیز کے بعد ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔ وہاں سیریز کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ غیر ملکی کوچ کی تقرری چیئرمین محسن نقوی کی مشاورت سے کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -