جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہیں۔