پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی سنگین مذاق ہے، ضیاءالدین انصاری

پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی سنگین مذاق ہے، ضیاءالدین انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافہ قوم کیساتھ سنگین مذاق ہے۔ حکومت نے ایک طرف پیڑول کی قیمت میں معمولی کمی کرکے قوم کو لالی پاپ دیا تودوسری طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام معاشی قتل کیا ہے۔ لوگ پہلی مہنگی ترین بجلی کے بلوں کے ہاتھوں خون کے آنسوں رونے پر مجبور ایسے میں مہنگی ایل پی جی، مہنگا پیٹرول، مہنگی گیس کی وجہ سے تمام اشیاء خردونوش کی قیمتیں ملک کیعام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ لوگ مہنگی بجلی کے ہاتھوں اندھیر میں رہنا پسند کرتے ہیں، عام آدمی اپنی بائیک میں ایک لیٹرپیٹرول نہیں ڈلوا سکتا۔ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسیوں سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ گذشتہ پانچ سال تمام سیاسی پارٹیاں اقتدار میں رہیں لیکن بدقسمتی سے عوام کے مسائل کسی نے حل نہیں کیے بلکہ اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا اپنے کیسز ختم کروائے اور آئی ایم ایف سے بے پناہ قرض لیکر ملک و قوم کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ قو م آئندہ انتخابات میں بار بار اقتدار میں آکر ملک و قوم کو بے دردی سے لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل تقریب میں تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پی پی 166 سے چوہدری محمد شوکت جیسی صاف ستھری اور باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرے۔ چوہدری محمد شوکت پی پی کی عوام کے درمیان موجود عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ ہر کسی خاص و عام کی پہنچ میں ہیں ان کا سابقہ ریکارڈ آپ کے سامنے ہیں علاقہ کے لوگوں کے مسائل کے حل اور ترقی خوشحالی کیلئے آئندہ انتخابات میں ترازو کے نشان پر مہر لگائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 166 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن ویوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ پائے ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیزعابد، امیدوار پی پی 166 چوہدری محمود شوکت نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں مختلف کھیلوں اور پڑھائی میں پوزیشنز حاصل کرنے والے نوجوانوں میں ٹیلنٹ ایوارڈزدیئے گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -