اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشہ ایک ہفتے میں 2 افراد قتل ہوئے ،اقدامِ قتل کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی49 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی اشیاءسے محروم ہوئے، شہر کے مختلف تھانوں میں چوری کی 70 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے 77 موٹر سائیکلیں اور 14 گاڑیاں چوری کی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق وائٹ کالر کرائم چیک ڈس آنر کے 36 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں۔
جرائم اضافہ