پولیس آپریشن، کچہ سے دو شہری بازیاب، رقت آمیز مناظر

پولیس آپریشن، کچہ سے دو شہری بازیاب، رقت آمیز مناظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) پولیس کی سندھ اندرون کچہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں 4 کروڑ 50 لاکھ تاوان کی خاطر اغوا کیے گئے دو شہری بازیاب کرالئے دوسری کارروائی میں انسداد اغوا برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیل) نے دو شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس کی سپیشل ٹاسکنگ ٹیم نے  چار ماہ سے پنجاب سے ملحقہ اندرون سندھ کچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کامیا ب کارروائی کے دوران چار ماہ سے ڈکوں کی قید میں موجود خان پور کے (ر) سکول ماسٹر نورالحسن جسے ڈاکوں نے زنجیروں میں جھکڑ کر اس کی رہائی کے لیے 4 کروڑ تاوان (بقیہ نمبر21صفحہ7پر)

طلب کر رکھا تھا کو انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بحفاظت بازیاب کرلیا جسے ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے اپنے آفس میں اس کے بیٹے و دیگر ورثا کے حوالے کیا تو باپ بیٹے کی چار ماہ بعد ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، دوسری کارروائی میں وہاڑی کے رہائشی غازی محمد جو کہ ایک ہفتہ قبل لڑکی کی دلکش آواز سے ہنی ٹریپ ہو کر بذریعہ سی پیک گڈو پہنچ کر ڈاکوں کے ہتھے چڑھا تھا جس کی رہائی کے لیے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا کو ماچھکہ پولیس نے ہیومن سورس رپورٹ پر اس وقت بازیاب کرتے ہوئے محفوظ تحویل میں لے لیا جب و زنجیر ڈھیلی ہونے پر ڈاکوں کی قید سے بھاگ نکلا تھا جس پر سندھ پنجاب بارڈر پر واقع پولیس چیک پوسٹ پنل ماچھی کے قریب سے بازیاب کرتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لے لیا دونوں شہریوں اور ان کے ورثا نے پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ان کی ٹیمز کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈھیروں دعاں سے نوازا، ایک اور کارروئی کے دوران اے ایس پی صادق آباد بنگل خان بگٹی اور انچارج سی آئی اے کوٹسبزل ملک محمد سلیم درگھ کی نگرانی میں سندھ پنجاب بارڈر پر قائم کوٹسبزل چیک پوسٹ پر لودھراں کے رہائشی دو دوکانداروں عبدالرحیم  اور حسن رحمن کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک کر اغوا ہونے سے بچا لیا جو کہ فیس بک پر اشتہار(ایڈ) دیکھ کر رابطہ کرتے ہوئے اندرون سندھ کچہ میں سستے داموں سولر انویٹر کی خریداری کے جھانسے میں آتے ہوئے اغوا ہونے جارہے تھے جنہیں انچارج انسداداغوا برائے تاوان (اینٹی ہنی ٹریپ سیل) کے انچراج اے ایس آئی ثقلین عباسی نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے روبرو پیش کیا دونوں شہریوں نے پولیس کارروائی میں اغوا ہونے سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔