نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ کا ٹیزر آن ایئر

نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ کا ٹیزر آن ایئر
نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ کا ٹیزر آن ایئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نئی ڈرامہ سیریل ’’دل موم کا دیا‘‘ کا ٹیزر آن ایئر ہوگیا ہے ۔جسے دیکھ کر ناظرین کی بے چینی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ٹیزر میں نیلم منیر کے ڈائیلاگ زبردست ہیں جیسے ’’مجھے انتظار ہے ایک شہزداے کا اور نہ تومیں بابرہ ہوں اور نہ ہی شریف‘‘۔ اس سیریل کی کاسٹ میں ارم اختر،یاسر نواز،عمران اشرف،حرا مانی،قوی خان اور ندا ممتاز قابل ذکر ہیں۔ ڈرامے کی کہانی سائرہ رضا کے ناول سے ماخوذ ہے،ڈائریکٹر شاہد شفاعت اور پروڈکشن سکس سگما کی ہے۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی خوبصورتی پر بہت غرور ہے اور وہ دنیا کو اپنی جوتی کی نوک پر رکھتی ہے اور خوبصورتی کو کیش کراتی ہے۔ڈرامہ جلد ہی نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔نیلم منیر کی شادی اس کی خواہش کے بغیر یاسر نواز سے ہوجاتی ہے جہاں سے کہانی نیا موڑ لیتی ہے۔اس بارے میں نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ناظرین کو ضرور پسند آئے گا کیونکہ اس کی کہانی شاندار ہے جبکہ اس قسم کا کردار بھی پہلی بار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -