پنجاب اسمبلی میں رانامشہود اور عظمیٰ بخاری کے درمیان پیاربھرے دلچسپ جملوں کا تبادلہ

پنجاب اسمبلی میں رانامشہود اور عظمیٰ بخاری کے درمیان پیاربھرے دلچسپ جملوں ...
پنجاب اسمبلی میں رانامشہود اور عظمیٰ بخاری کے درمیان پیاربھرے دلچسپ جملوں کا تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپیشل رپورٹر/سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور حکومتی رکن عظمی زاہد بخاری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ۔محترمہ اسمبلی میں میری تیسری بار ساتھی رکن بنی ہیں لیکن آج نہ جانے انھیں مجھ پر کس بات کا غصہ ہے کہ بار بار ضمنی سوال پر بحث کررہی ہیں ےہ جملہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے مذکورہ ساتھی رکن عظمی بخاری کے لئے کہا ۔جس پر عظمی بخاری نے کہا کہ بطور رکن سوال کرنا میرا حق ہے اور مجھے آپ پر کسی بھی بات کا کوئی غصہ نہیں ہے میں آپکے جواب سے معطمین نہیں ہوں اسی لئے سوال کررہی ہوں۔اس موقع پر سپیکر رانا اقبال نے مداخلت کرتے ہوئے عظمی بخاری سے کہا کہ متعلقہ وزیر آپکے تیسری بار ساتھ رکن بنے ہیں آپ بھی کچھ خیال کریں اور جانے دیں جس پر عظمی بخاری نے سپیکر سے کہا کہ آپ وزیر تعلیم کو بچانا چاہتے ہیں اس پر پھر وزیر تعلیم نے کہا کہ بچانے والی کوئی بات نہیں ہے آپ جو ضمنی سوال کررہی ہیں وہ فریش سوال ہے آپ سیکرٹریٹ کو جمع کروائیں میں جواب دوں گا ۔اس سے قبل عظمی بخاری نے میاں نصیر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ضمنی سوال کرتے ہوئے کہا کہ نیا نصاب نہ بننے کی وجہ سے مذہبی فرقہ واریت کو بھی ہوا مل رہی ہے اور نہ جانے ہم کونسا نصاب پڑھا رہے ہیں اس لئے نیا نصا ب جلد بننا چاہئے تقریبا پونے دو سال کے عرصے میں بھی محکمے کی طرف سے بنائی گئی ایجوکیشن آتھارٹی کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔

مزید :

لاہور -