ماموں نے پولیس کی موجودگی میں کمرۂ عدالت میں بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، موقع سے فرار

ماموں نے پولیس کی موجودگی میں کمرۂ عدالت میں بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر ...
ماموں نے پولیس کی موجودگی میں کمرۂ عدالت میں بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، موقع سے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکپتن میں ماموں نے کمرۂ عدالت میں بھانجی پر گولیاں برسا دیں۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز "کےمطابق پاکپتن میں پسند کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت جاری تھی جس میں لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ بیان دینے عدالت آئی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ اور سسرال عدالت میں موجود تھے کہ اچانک لڑکی کے ماموں نے پولیس کی موجودگی میں پستول نکالا اور بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں فائرنگ کے بعد اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔