مسلم لیگ (ن) کا مشرف کو غدار کہنا کسی طور درست نہیں،عمران ریاض

مسلم لیگ (ن) کا مشرف کو غدار کہنا کسی طور درست نہیں،عمران ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے جنرل سیکرٹری عمران ریاض نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کو پرویز مشرف کو غدار کہہ کر مخاطب نہیں کرنا چایئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی چیف غدار نہیں ہو سکتا ہے ۔مشرف کیخلاف مقدمہ بہت تکنیکی ہے اس لیے ان کے ٹرائل کے دوران انہیں غدار کہنا نا انصافی اور ان سے زیادتی کے مترادف ہے عمران ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر روانہ کیا تھا اب بلاول بھٹو کو بڑھکیں مارنا زیب نہیں دیتا انہوں نے پیپلز پارٹی کے ”ٹرینی “رہنماءزیادہ جذباتی نہ ہوں کیونکہ جب ان کے والد آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات تھے تو وہ بھی اکثر بیمار رہتے تھے تب کسی نے ان کی بیماری کا مذاق نہیں اڑایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آنے تک کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ سابق آرمی چیف کو تحقیر آمیز القابات سے پکارا جائے۔
مخاطب

مزید :

صفحہ آخر -