ہواوے نے سال کا آغازوائی 5لائٹکی لانچ سے کر دیا

ہواوے نے سال کا آغازوائی 5لائٹکی لانچ سے کر دیا

لاہور(پ ر)ہواوے Huaweiنے اپنی Y Series کا شاندار تجر بہ فراہم کرنے کے لیے ایک حیر ت انگیز قیمت پر HUAWEI Y5 lite لانچ کردیا یہ اسمارٹ فون بہترین کیمرہ، طاقتور پرفارمنس اور انتہائی شاندار ڈسپلے کی خصوصیات کا حامل ہے ۔اس موقع پر ڈیوائس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، بلیو کنگ وانگ ، منیجر Huawei CBG نے کہا "ہر کو ئی HUAWEI Y5 liteکے ساتھ Huaweiکے بہترین تجر بے سے لطف اندوز ہوگا۔ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس تجربے میں شامل کر نے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ یہ اسمارٹ فون شاندار کیمرہ پر فارمنس اور لاجواب ڈسپلے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے صارفین اس اسمارٹ فون کو استعمال کر کے خوب محضوض ہوں گے "۔شاندار سیلفی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے HUAWEI Y5 liteکا فرنٹ کیمرہ 5MPسیلفی ٹونگ فلیش کے ساتھ رات کے وقت لی گئی سیلفی کو شاندار بناتا ہے ۔اس کے 8MPبیک کیمرہ سے لی گئی تصویر بہترین کوالٹی رکھتی ہے جو کہ کسی بھی وقت اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے ۔

5.45" HUAWEI FullView Displayکے ذریعے اسمارٹ فون پر پسندیدہ ٹی وہ شوز اور سوشل میڈیا نیٹ ورک کا شاندار تجر بہ3,020 mAh کی بیٹری کے ساتھ میسر ہوگا۔

HUAWEI Y5 liteنیلے اور کالے رنگ میں 1GB RAM اور 16GB ROM کے ساتھ 16,499روپے کی حیرت انگیز قیمت پر دستیاب ہوگا۔

مزید : کامرس