سبی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سبی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سبی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سبی اورگردونواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18کلومیٹر تھی،مرکز سبی سے 22 کلومیٹردورکا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بجکر 20 منٹ پر ریکارڈ کئے گئے، زلزلے کے باعث تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔