صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان 6 جولائی کو تخت بھائی بار کا دورہ کرینگے

صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان 6 جولائی کو تخت بھائی بار کا دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی(نامہ نگار) خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان 6جولائی بروز جمعرات بوقت 10:00بجے بار روم تخت بھائی کا دورہ کرینگے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان 6جولائی بروز جمعرات بوقت10:00بجے بار ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ کی دعوت پر بار روم تخت بھائی میں بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے ۔ اس موقع پر وہ منعقدہ تقریب سے خطاب اور نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیں گے۔