سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی،100انڈیکس 37ہزار سے بڑھ گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بجٹ اور اس سے جڑے خدشات سے جہاں ہر طرف کی نگاہیں آج پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بجٹ پر ہیں وہاں پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 37 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر کے باعث مارکیٹ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ ٹریڈنگ کے دوارن سرمایہ کار بڑھ جڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس کے باعث سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 37 ہزار کی ریکارڈ حد کو عبور کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
دنیا ٹی وی کے مطابق سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق کم شرح سود بہتر معاشی اعشاریے اور آئندہ بجٹ میں سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے اعلان کی توقعات کی پیش نظر انویسٹرز بڑھ جڑھ کرسٹاک مارکیٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔