سندھ میں اربوں روپے سڑکوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں جلد بجلی بحران پربھی قابو پالیں گے: مراد علی شاہ
شہید بینظر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے میںسڑکوں کی تعمیر پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے بھی نئے وسائل کی تلاش کر رہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 ، سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،لنکا نے 4وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا لئے
شہید بینظر آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بجلی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے اور ایک سو میگاواٹ کے نوری آباد بجلی گھر کا افتتاح اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ صوبے میں اربوں روپے مالیت کے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے۔شہید بینظر آباد, سعید آباد روڈ موجودہ سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔شہید بینظر آباد میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے پانی صاف کرنے کے پلانٹ کی تنصیب سے علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی۔
اس شخص کے جسم پر مکھیاں کیوں بیٹھی ہوئی ہیں اور اس کی یہ حالت کیسے ہوئی؟حقیقت جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی بہتری کے لئے پیپلز پارٹی قیادت اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 3 سو بستروں کے زچہ بچہ ہسپتال اور 3 سو بستروں پر مشتمل گردے کی پیوند کاری کے بے نظیر کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔