جوہری معاہدے سے جڑے تمام فریقوں کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے،روس ،ایران ،آذاربائیجان

جوہری معاہدے سے جڑے تمام فریقوں کو معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے،روس ،ایران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقوں کو اس معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات روس، ایران اور آذربائیجان نے ایک مشترکہ بیان میں کہی ۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والی ان تینوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات میں ان تینوں ممالک نے تیل اور گیس کی صنعت میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ بیان کے مطابق اس میں تیل اور گیس کی پیداوار کے علاوہ مختلف مصنوعات کی آپس میں خرید و فروخت بھی شامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -