فاسٹ بولر حسن علی کے سسر کو پاک بھارت میچ کا کیوں بے چینی سے انتظار ہے؟

فاسٹ بولر حسن علی کے سسر کو پاک بھارت میچ کا کیوں بے چینی سے انتظار ہے؟
فاسٹ بولر حسن علی کے سسر کو پاک بھارت میچ کا کیوں بے چینی سے انتظار ہے؟
سورس: Instagram/ha55an_ali

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد دکن(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ بولر حسن علی کے سسر اپنے نواسی کو ملنے  کیلئے بے تاب ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حسن علی کے سسرلیاقت خان کا تعلق ہریانہ کے ضلع نوح سے ہے ریٹائرڈ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ہیں،لیاقت خان کا کہنا تھا کہ نواسی کی ولادت کے موقع پر میری اہلیہ 2021میں پاکستان گئی تھیں،ہمیں امید ہے کہ ہم سب احمد آباد میں ملاقات کریں گے،ان کا کہناتھا کہ میں اپنی نواسی کو گود میں لینے کیلئے انتظار نہیں کر سکتا،روز پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات کیلئے دعا کرتا ہوں،امید ہے کہ حسن علی کسی دن دلی میں کھیلے گا اور ہم گھر مدعو کریں گے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی اور سمیعہ خان کی شادی 2019میں دبئی میں ہوئی تھی۔