نوازشریف کے دائیں بازو کے نیچے گلٹیوں کا انکشاف،صحت غیر مستحکم قرار
لاہور(جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم نوازشریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ سامنے آنے کے بعد برطانوی ڈاکٹرز نے انکی صحت کو غیر مستحکم قرار دیدیا، پی ای ٹی سکین میں نوازشریف کے دائیں بازو کے نیچے گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب ان گلٹیوں کی تشخیص کی جائے گی کہ کیا وہ معمول کی ہیں یا صحت کیلئے تشویشناک ہوسکتی ہیں، نوازشریف کا مدافعتی نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریانیں 85 فیصد بند ہیں جو کہ صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، کارڈیو ویسکولر سرجنز کے مطابق انجیوپلاسٹی کے ذریعے شریانوں میں سٹنٹ ڈالا جائے گا، پلیٹ لیٹس کو مستحکم رکھنے کیلئے ادویات دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے نوازشریف کے بون میرو ٹیسٹ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید جنیاتی ٹیسٹ بھی تجویز کئے گئے ہیں۔
نواز شریف کی رپورٹ