پشاوربڑی تباہی سے بچ گیا،افغان خاتون خودکش حملہ آور گرفتار
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے کارروائی کرکے افغان خاتون خودکش حملہ آور کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا ،خاتون کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواپولیس نے کارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،پولیس نے جنرل بس سٹینڈسے مبینہ افغان خاتون خودکش حملہ آور کودھماکا خیزمواد برآمدسمیت گرفتار کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون دہشتگردبارودی موادلاہورلے کر جا رہی تھی ،گرفتار خاتون دہشتگردی کی نشاندہی پر مزید کارروائی بھی کی گئی ،کارروائی کے نتیجے میں ٹاﺅن سے کچھ ایسوسی ایٹس کو بھی حراست میں لیا گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کاتعلق افغانستان سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔