جامعہ بنوریہ عالمیہ،آن لائن داخلوں کا سلسلہ جاری

  جامعہ بنوریہ عالمیہ،آن لائن داخلوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیمی سال 2020-21˜کے آن لائن داخلوں کا سلسلہ جاری،شعبہ تخصصات، درس نظامی میں ملکی وغیر ملکی سینکڑوں طلبہ کی درخواستیں موصول جوانٹری ٹیسٹ کے بعد داخلوں کے اہل ہوں گے،تعلیمی سلسلے کا حتمی آغاز وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے فیصلے کی روشنی میں کیاجائے گا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق مدارس دینیہ کی اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کی روشنی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ نے آن لائن داخلوں کا اجراء کیاجہاں سینکڑوں ملکی وغیر ملکی طلبہ وطالبات کی درخواستیں وصول کرلی گئیں ہیں،ا آن لائن داخلوں کا مقصد طلبہ کے وقت کو بچا کر بروقت تعلیمی سلسلے کا آغاز کرنا ہے۔ گزشتہ روز وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے آن لائن داخلوں کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کوروناسے پوری دنیا پریشان اور دواء ایجاد کرنے سے قاصرہے، بڑی سے بڑی طاقتوں نے وباء کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور دنیا عاجز آکر ایس اوپیز کے ساتھ معمولات زندگی چلانے میں مجبور ہیں ایسے میں حکومت سندھ نے کاروباری مراکز کو صبح سے شام سات بجے تک ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے، حکومت اس کو مستقل روٹین بنائیں،انہوں نے کہاکہ مسلمان کا ایمان ہے اللہ کے حکم کے بغیر ایک پتہ نہیں ہل سکتا،مسنون دعاوں اور اللہ کی خوشنودی کے مطابق زندگیوں کا ڈھالا جائے تودنیا کی ہر چیز کا خوف دل سے نکل جاتاہے اور اللہ تعالیٰ ہی جلد اس وبا سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مدارس دینیہ سے وابستہ 30 لاکھ طلبہ وطالبات کے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکاہے حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہل مدارس نے تعلیمی تعطل کے خاتمے کیلئے ایس اوپیز تیار کرلی ہیں جلد حکومت سے منظوری لیکر وفاق المدارس و تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان متفقہ طور پرباقاعد تعلیم کے آغازکا اعلان کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -