پاک افغان بارڈر پر کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلے کی اجازت مل گئی

پاک افغان بارڈر پر کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلے کی اجازت مل گئی
پاک افغان بارڈر پر کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلے کی اجازت مل گئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (ویب ڈیسک) خیبر پاک افغان بارڈر پر مقرر شدہ کراسنگ سے کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلہ کی اجازت مل گئی، تاجروں اور کنٹینر ڈرائیوروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے دونوں ملکوں کی تجارت کو فائدہ ہو گا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلے کی اجازت دے دی گئی، پاک افغان تجارت کو فروغ دینے کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ عارضی داخلے کے دستاویز کے نفاذ سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

طور خم بارڈر پر تاجروں اور کنٹینر ڈرائیوروں نے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستانی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ہماری پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔

افغان کنٹینر ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جس سے دونوں ملکوں کی تجارت کو فائدہ ہو گا۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -