مولانا عبدالستار خان نیازی نے خو د کو نظام مصطفی کیلئے وقف کئے رکھا،مجید نظامی

مولانا عبدالستار خان نیازی نے خو د کو نظام مصطفی کیلئے وقف کئے رکھا،مجید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک پاکستان میں سرگرم کردار ادا کرنے اور خود کو نظام مصطفی کے قیام کےلئے وقف کر دینے کی بدولت مولانا عبدالستار خان نیازی کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا اگر ہمارے پاس دو چار مزید شخصیات مولانا عبدالستار خان نیازی اور محترم حمید نظامی جیسی ہوتیں تو آج ملک کے حالات بہت مختلف ہوتے ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘آبروئے صحافت اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محترم ڈاکٹر مجید نظامی نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سرگرم کارکن، تحریک پاکستان کے رہنما اور مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازیؒ کی یاد میں منعقدہ خصوصی نشست سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا اس نشست کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے جمعیت علماءپاکستان نیازی گروپ کے اشتراک سے کیا تھا نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری جمعیت العماءپاکستان نیازی گروپ ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے ادا کیے ڈاکٹر مجید نظامی نے کہا کہ مولانا عبدالستارخان نیازی پاکستان کو ایک اسلامی، جمہوری اور فلاحی مملکت کے روپ میں دیکھنا چاہتے تھے اور اسے اپنی زندگی کا نصب العین بنایا ہوا تھا۔ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد نے کہا کہ مولانا عبدالستار خان نیازیؒ نبی اکرم، قائداعظمؒ ، علامہ محمد اقبالؒ اور مادر ملتؒ سے شدید محبت رکھتے تھے ان کا ظاہر و باطن ایک تھا انہوں نے قادیانیت کے خلاف تحریک کو منظم کیا صدر جمعیت علماءپاکستان نورانی گروپ پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ مولانا عبدالستار خان نیازی نے تحریک پاکستان کے علاوہ تحریک ختم نبوت، تحریک تحفظ ناموس رسالت اور تحریک نظام مصطفیٰ میں بھی سرگرم حصہ لیامولانا عبدالستار خان نیازی کا فرمانا تھا کہ عشق رسول کی بنیاد پر مسلمانوں کو متحد ہوجانا چاہیے صدر جمعیت علماءپاکستان (نیازی گروپ) پیر سید معصوم حسین نقوی نے کہا کہ مولانا عبدالستار خان نیازی کے مرتبے کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر مجید نظامی اور ڈاکٹر رفیق احمد جیسے لوگ اُن کے شاگرد ہیں وفاقی وزیر، ممبر قومی اسمبلی اور سینیٹر رہنے کے باوجود جب وہ دنیا سے رُخصت ہوئے تو اُن کا کل اثاثہ دو شیروانیاں، دو پگڑیاں اور 80 روپے نقد تھے مرکزی نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ صادق قریشی نے کہا کہ مولانا عبدالستار خان نیازیؒ اسلام کے بہت بڑے داعی تھے وہ ایک عظیم معلم تھے جنہوں نے حضور پاک کے پیغام کو عام کرنے میں ساری زندگی گزار دی صدر یوتھ ونگ پنجاب تحریک انصاف زبیر خان نیازی نے کہا کہ مولانا عبدالستار خان نیازی کی زندگی اور جدوجہد سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیے۔ وہ پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کروانا چاہتے تھے مفتی عاشق حسین بخاری ، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء(نیازی) ڈاکٹر امجد حسین چشتی ،جمعیت علماءپاکستان اقلیتی ونگ کے نمائندہ سردار جنم سنگھ ، مرکزی چیف آرگنائزر جمعیت علماءپاکستان (نیازی) علامہ پیر ضیاءالمصطفیٰ حقانی ، صدر جمعیت علماءپاکستان(نیازی)‘پنجاب پیر سید عثمان نوری ، معروف عالم دین علامہ احمد علی قصوری ،مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماءپاکستان (نیازی) پیر غلام رسول اویسی نے بھی خطاب کیانشست کے اختتام پر پیر طیب حسین نقوی نے بحضور سرور کائنات درود و سلام پیش کیا اور مولانا عبدالستار خان نیازی کے بلندی ¿ درجات کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔