پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا تیسری بار میئر لندن منتخب

پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا تیسری بار میئر لندن منتخب
پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا تیسری بار میئر لندن منتخب
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)صادق خان الیکشن جیت کر دوبارہ میئر لندن منتخب ہوگئے۔
صادق خان پہلی مرتبہ 2016میں میئرلندن منتخب ہوئے تھے،2016میں انہوں نے کنزرویٹو امیدوارزیک گولڈ سمتھ کو شکست دی تھی،میئر بننے سے قبل وہ 2005 سے بطور رکن پارلیمنٹ رہے،صادق خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہوئے، یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی،انہوں نے سیاست کا آغاز ونزورتھ کونسل کا کونسلر بن کر کیا۔

بطورمیئرلندن صادق خان نے ہوپر کی منفرد سکیم متعارف کروائی، اس سکیم کے تحت ایک گھنٹے تک مسافر جتنی چاہیں بس اور ٹرام تبدیل کرسکتے ہیں،صادق خان نے لندن کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے ایک متنازعہ سکیم بھی متعارف کروائی ،وہ غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں بھی شامل ہیں،انہوں نے فری سکول میلز،کرائے منجمدکرنے کے وعدے کیے،صادق خان نے پولیس افسران کی تعداد بڑھانے اور مزید کونسل گھر بنانے کے وعدے بھی کیے۔