نواز شریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں : اعتزاز احسن
لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن سابق وزیر اعظم نواز شریف پر برس پڑے، کہا کہ نوازشریف بتائیں آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں؟ نوازشریف کے ساتھ مل بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے ، وہ خود مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔نواز شریف کے بیان پرسینیٹراعتزازاحسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے میں ان کی حکومت ہے اور کہتے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے، حکومت ان کی اپنی ہے تو جمہوریت کو کس سے خطرہ ہے، نواز شریف مشکل میں ہیں ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر پردے کے پیچھے بھوت نظر آتے ہیں ،کہتا رہا ہوں کہ نواز شریف شیڈو باکسنگ کررہے ہیں۔ وہ بتائیں کہ آصف زرداری کس کو خوش کر رہے ہیں۔
اعتزاز احسن