ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کا وفدایڈایشیا2017میں شرکت کیلئے انڈونیشیا روانہ

ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کا وفدایڈایشیا2017میں شرکت کیلئے انڈونیشیا روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کا ایک وفد سینئر وائس چیئرمین جواد ہمایوں کی قیادت میں انڈونیشیا روانہ ہوگیا ہے ۔یہ وفد انڈونیشیا میں 8سے 10نومبر تک منعقد ہونے والی Ad Asia2017میں شرکت کرے گا ۔اس میں پی اے اے کے علاوہ ایڈورٹائزرز ،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا ،مارکیٹنگ اور اکیڈمک کے 50افراد شامل ہیں ۔اس کانفرنس کا موضوع گلوبائزیشن ہے ۔یادرہے کہ پہلی ایڈ ایشیا کانفرنس 1958میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوئی تھی جس کا آغاز ڈینٹسوانکارپوریٹڈ کے ہائیڈیو یوشیدا نے کیا تھا ۔اس کے بعد سے یہ کانفرنس ہر دوسال بعد ایشیا میں اے ایف اے اے کے ممبر ممالک میں منعقد کی جاتی ہے ۔ایڈ ایشیا شرکاء کو ایڈورٹائزنگ کی صنعت سے متعلق نئے رجحانات ،جدید ٹیکنالوجی اور مختلف النوع طریقہ کار کے بارے میں معلومات کے باہمی تبادلے اور گفت و شنید کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ۔اس کے علاوہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے پیشہ ور افراد کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرتی ہے ۔بالی میں ہونے والی اس کانفرنس کے آخری روز پاکستان نائٹ کے نام سے خصوصی شو کا اہتمام بھی کیاگیا ہے جس میں پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے ملک کی ثقافت پیش کریں گے ۔اس کے ساتھ پاکستانی وفد لاہور میں ہونے ایڈایشیا 2019کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دے گا ۔اس سے پہلے پاکستان 1989میں لاہور ہی میں ہونے والی 16ویں ایڈ ایشیا کانفرنس کی میزبانی بھی کرچکا ہے ۔پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن میڈیا کے تعاون سے اس کانفرنس کے شاندار انعقاد کے لیے پرعزم ہے ۔