تحریک انصاف نے سموگ کم ہونے تک سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا،پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے سموگ کم ہونے تک سکولوں میں چھٹیوں کامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احمدخان بھچرنے سموگ کم ہونے تک سکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی،جس میں کہا گیا ہے کہ سموگ کی وجہ سے بچے سانس،گلے اورآنکھوں کی جلن سمیت دیگربیماریوں میں مبتلاہو رہے ہیں اور طلبا کی حاضری بھی کم ہو گئی ہے، حکومت سموگ کم ہونے تک سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر ے۔
مزید خبریں:۔سموگ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع ،مصنوعی بارش کے انتظام کا مطالبہ