سعودی عرب میں تقریباً ساڑھے 18 ہزار افراد گرفتار، جرائم سامنے آگئے

سعودی عرب میں تقریباً ساڑھے 18 ہزار افراد گرفتار، جرائم سامنے آگئے
سعودی عرب میں تقریباً ساڑھے 18 ہزار افراد گرفتار، جرائم سامنے آگئے
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی حکام نے رہائش، کام اور سرحدی حفاظت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے  18 ہزار 407 افراد کو صرف ایک ہفتے کے دوران گرفتار کر لیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان میں سے 12 ہزار 995  افراد رہائشی قوانین کی خلاف ورزی تین ہزار 512 افراد  غیرقانونی سرحد پار کرنے کی کوشش اور 1900 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے حراست میں لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق غیرقانونی طریقے سے مملکت میں داخلے کی کوشش کرنے والے 1260 افراد میں سے 66 فیصد ایتھوپیا، 28 فیصد یمنی اور چھ  فیصد دیگر قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔ مزید 67 افراد کو پڑوسی ممالک میں جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ 21 افراد کو غیرقانونی تارکین وطن کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے اور پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ غیرقانونی اندراج میں معاونت کرنے والوں کو 15 سال قید، 10 لاکھ ریال تک جرمانہ اور گاڑیوں و جائیداد کی ضبطی جیسی سزائیں ہو سکتی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -