لاہور کی نصف احتساب عدالتیں ختم، عملہ دیگر عدالتوں میں منتقل

لاہور کی نصف احتساب عدالتیں ختم، عملہ دیگر عدالتوں میں منتقل
لاہور کی نصف احتساب عدالتیں ختم، عملہ دیگر عدالتوں میں منتقل
سورس: PickPik

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 میں سے  پانچ  احتساب عدالتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق:

احتساب عدالت نمبر  ایک  کو انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل ملتان
احتساب عدالت نمبر  تین  کو خصوصی عدالت برائے کسٹم اینڈ ٹیکسیشن ملتان
احتساب عدالت نمبر  چار کو خصوصی عدالت برائے کسٹم اینڈ ٹیکسیشن لاہور
احتساب عدالت نمبر سات کو سپیشل جج سینٹرل کورٹ گجرات
احتساب عدالت نمبر  آٹھ  کو انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل لاہور میں تبدیل کیا گیا ہے
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ختم ہونے والی عدالتوں کے تمام افسران اور عملے کو دیگر ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام عدالتی نظام میں اصلاحات کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔