ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 30 لڑکے اور 25 لڑکیاں گرفتار

ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 30 لڑکے اور 25 لڑکیاں گرفتار
ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 30 لڑکے اور 25 لڑکیاں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے  فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر نشے میں دھت 30 مرد اور 25 خواتین کو  گرفتار  کرلیا۔ 
قصور پولیس کے ترجمان کے مطابق  تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس  نے  ڈی ایس پی صدر افضل ڈوگر کی سربراہی میں فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا ۔ ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 30 مرد اور 25 لڑکیاں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق  تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کو پکی حویلی کے قریب فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس حوالے سے  مزید تفتیش جاری ہے۔