زندگی کی کوئی نیکی میرے کام آگئی جو مجھے ریمبو جیسا جیون ساتھی ملا ، صاحبہ

زندگی کی کوئی نیکی میرے کام آگئی جو مجھے ریمبو جیسا جیون ساتھی ملا ، صاحبہ
 زندگی کی کوئی نیکی میرے کام آگئی جو مجھے ریمبو جیسا جیون ساتھی ملا ، صاحبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ میری زندگی کی کوئی نیکی میرے کام آگئی جو مجھے ریمبو جیسا جیون ساتھی ملا ، کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے ایک دوسرے پر اعتماد ہونا ضروری ہے اس کے بغیر کبھی بھی زندگی اچھی نہیں گزر سکتی ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے بارے میں جس طرح سوچ رکھا تھا خدا کی ذات نے مجھے اس سے بڑھ کر عطاء کیا ہے اور میری زندگی کا کوئی ایسا اچھا عمل ضرور تھا جس کے نتیجے میں مجھے ریمبو جیسا شوہر ملا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ریمبو اور اپنے بچوں کے ساتھ ایسی خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہوں جس طرح کسی لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی کے تمام خواب پورے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں لڑکیوں کو شادی کے بعد زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میرا بچیوں کو مشورہ ہے کہ وہ مشکل حالات میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کر کے اپنے سسرال والوں کا دل جیتیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مستقبل میں اگر کسی فلم میں کام کرنے کا ارادہ ہوا تو صرف ریمبو کے ساتھ ہی ہیروئن آنا چاہوں گی کیونکہ حقیقی زندگی میں بھی میں اسکی ہیروئن ہوں ۔

مزید :

کلچر -