نئی وفاقی کابینہ قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی،علی اکبر گجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد میاں محمد نواز شریف کی مشاورت سے بننے والی وفاقی کابینہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کو کمزور سمجھنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئییں مستقبل بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہے اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہی عوام کے اصل وزیر اعظم ہونگے. قوم کو مایوسیوں کی طرف دھکیلنے کی کوششیں کرنے والے عناسر ایک بار پھر مایوسی کے اندھیروں میں جا گرے ہین جہاں ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اور نہ ہی آئندہ پاکستان کے غیور عوام ان کے جھانسے میں آئیں گے.پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع جنوبی کے صدر سلطان بہادر خان، ضلع کورنگی کے صدر علی عاشق گجر، ضلع وسطی کے جنرل سیکریٹری محمد اسلم خٹک ایڈووکیٹ، وکلا ونگ کے صوبائی رہنما غلام مصطفی ایڈووکیٹ ، چےئرمین اسد حسین، وقار تنولی، محمد رفیق ، پرویز تنولی نے ایک مشترکہ بیاں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد کی مشاورت سے بننے والی نئی وفاقی کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عدالت عظمی کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کرکے قانون کی پاسداری کی نئی تاریخ رقم کردی ہے جبکہ دوسری طرف آئین کی جامع پیروی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے انتخاب کا عمل مکمل کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملکی آئین پر حرف بہ حرف عمل کر رہی ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان میں کوئی عدالتی یا آئینی بحران پیدا نہ ہونے دینا قائد میاں محمد کی جمہوریت پسندی کی دلیل ہے ۔ اقتدار پر قبضے کے خواب دیکھنے والوں کو آئندہ انتخابات کا انتظار کرنا پڑے گا اور عوامی عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کی حکومتیں عوامی خدمت کے ایجنڈے کی بھرپور تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات بیس کروڑ پاکستانیوں کا انتخاب قائد میاں محمد نواز شریف ہی ہونگے.