چوری کی نیت سے فیکٹری میں داخل ہونیوالا چور روشن دان میں پھنس گیا
لاہور (کر ائم رپو رٹر) مقامی فیکٹری میں چوری کی نیت سے فیکٹری کے روشن دان سے داخل ہونے والا چور علی رضا روشن دان کے سریوں میں پھنس گیا جس کے باعث اس کا روشن دان سے نکلنا دشوار ہوگیا شدید جدوجہد کے بعد روشن دان سے نکلنے میں ناکامی پر چور نے شور مچا دیا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو طلب کر کے چور کو روشن دان سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا۔