شالامار میڈیکل کالج کا کانووکیشن،149طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

  شالامار میڈیکل کالج کا کانووکیشن،149طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (پ ر) شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا  ساتواں  کانووکیشن،پاس آؤٹ ہونے والے 149 طلبا کو  وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے ایم بی بی ایس  کی کو ڈگریاں دیں، نمایاں کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرزکو میڈلز بھی دیئے گئے۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی پر وفیسر ڈاکٹر سید جاوید رضا گردیزی،چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز شاہد حسین اور پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر زاہد بشیر نے خطاب کرتے ہوئے پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔قبل ازیں شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور کامیاب ہونے والے ڈاکٹرز سے خصوصی حلف لیا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جاوید رضا گردیزی اور وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے بھی خطاب کیا۔

 ڈاکٹرطیبہ ارشدنے شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 2021کی بہترین گریجویٹ کا ایوارڈ حاصل کیا ان کو کل 19 ایورڈ دئیے گئے جبکہ دوسرے نمبر پر ا?نے والی طالبہ ڈاکٹر شازمہ ا? صف کو 5ایوارڈ  ملے۔ چیئرمین بورڈ ا? ف ٹرسٹیز شاہد حسین نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ شالامار انسٹی ٹیوٹ ا?ف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف تیار کرنے کے ساتھ شہر کے لوگوں عالمی معیار کی صحت کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ کانووکیشن میں شالامار ہسپتال کے ٹرسٹیز سید بابر علی،ابرار اے ممتاز،چوہدری عمر سعید،محمد منیر چوہدری،چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹی ٹیوٹ ا?ف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر) انیس احمد، چیف ا? پریٹنگ ا? فیسرشالامار ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نعمان،میڈیکل کالج کے اساتذہ، ہسپتال کے ڈاکٹرز اورطلبا کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔