سیالکوٹ واقعہ سے  بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا،ساجد نقوی

 سیالکوٹ واقعہ سے  بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا،ساجد نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان ( سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ملک کا امیج بین (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
الاقوامی سطح پر متاثر ہوا ہے وہاں آئندہ نسلوں اور ملک کی سلامتی پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہونگے، لوگوں کو اکسانے کیلئے مذہب کا استعمال انتہائی قبیح فعل اور سنگین ترین جرم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے بیہمانہ قتل کے واقعہ پر شدید غم و غصے اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ یہ پہلا واقعہ نہیں، جہاں ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا، ملک کے تمام طبقات اس سے متاثر ہوئے،اس نوعیت کے بہت سے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہوئے اور ہر واقعہ کے بعد نیا رونما ہونے والا واقعہ اس سے زیادہ بد تر ہوا، سیالکوٹ واقعہ بھی ملک کی مجموعی صورتحال میں ایسے ہی واقعات کا تسلسل ہے، معاشرے میں اس طرح کا انتہائپسندانہ ر ویے کا بڑھتا رجحان نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج متاثر کررہاہے بلکہ آئندہ نسلوں اور ملک کی سلامتی پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہونگے، مذہب تہذیب سکھاتاہے جبکہ لوگوں کو اکسانے کیلئے مذہب کا استعمال انتہائی قبیح فعل اور سنگین ترین جرم ہے، انتہائی افسوس کا امر ہے کہ ایسے سانحات و واقعات کے بعد بیانات کا اک طلاطم اٹھتا ہے مگر عملاً وہ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے جن کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح کے سانحات ریاستوں کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی ہوتے ہیں۔
ساجد نقوی