سندھ کے ثقافتی دن پر اجرک اور سندھی ٹوپی پہننے والے مراد سعید پر ناصر حسین شاہ برہم ، ایسی بات کہہ دی کہ وفاقی وزیر مواصلات بھڑک اٹھیں

سندھ کے ثقافتی دن پر اجرک اور سندھی ٹوپی پہننے والے مراد سعید پر ناصر حسین ...
سندھ کے ثقافتی دن پر اجرک اور سندھی ٹوپی پہننے والے مراد سعید پر ناصر حسین شاہ برہم ، ایسی بات کہہ دی کہ وفاقی وزیر مواصلات بھڑک اٹھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ثقافتی دن پر اجرک اور سندھی ٹوپی پہننے والے وفاقی وزیر مراد سعید سے سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے شکوہ کردیا، وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ مراد سعید اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بھی اُس کی لاج نہیں رکھ رہے،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے اپنے گریبان میں دیکھے، آپ سیاسی بونے ہو اور بونے ہی رہو گے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر مرادسعید کےسندھ میں عوامی اجتماع سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےوزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کا سونامی آیا ہوا ہے، دراصل مراد سعید  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف بات کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسز سے ملک معاشی تباہی کے ساتھ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے دوچار ہوگیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی سیاست اور اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کے وزراءاپنا ذہنی توازن کھوتے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے  وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سندھ کے شہر عمرکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان کا نعرہ لگانے والے لوٹ کر پاکستان کو کھا گئے، سندھ کے سرکاری سکولوں میں بھیڑ بکریاں بندھی ہوئی ہیں، قومی اسمبلی میں پرچی چیئرمین سےسوال کرو تو یہ چلے جاتے ہیں، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے نہیں دی جاتی، عمران خان سے محبت کرنے والوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، ان کا دور ختم ہو چکا ہے اب یہ آخری حربے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداروں کو کہتا ہوں خود بھاگ جاؤ  ورنہ عوام بھگائیں گے کیوں کہ سندھ میں تین نسلوں سے آپ کی حکومت ہے، اس دوران روٹی، کپڑا، مکان کے نام پر لوگوں کو لوٹا گیا، سندھی کارڈ کھیلتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے، یہاں پر سرکار کا کوئی محکمہ کام نہیں کررہا، سندھ کے عوام کو بھی صحت کارڈ ملنا چاہیے کیوں کہ خیبرپختونخوا میں ہر شہری کو صحت کی مفت سہولیات میسر ہے۔