متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس حکام کا نوٹس، معاملہ حل کرنیکی یقین دہانی
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)متاثرہ سمیرا بی بی کی طرف سے دی گئی درخواست پر اے ایس پی انوسٹی گیشن ار سلان زاہد نے نوٹس لے لیا درخواست کو میرٹ پر حل کرنے کی یقین دہانی۔ متاثرہ خاتون سمیرا بی بی نے درخواست کے ذریعے اے ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان زاہد کو اپنا موقف بیان کیا کہ 31جنوری کو مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میں نے 15 پر کال کی۔ کال کرنے کے بعد بھی پولیس نے کارروائی (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
نہیں کی میں تھانے گئی اپنا موقف بتایا مگر تھانہ صدر نے مجھے ڈیڑھ گھنٹہ بٹھا کر گھر واپس بھیج دیا بعد میں پتہ چلا کہ 3فروری کو تھانہ صدر کے ایس ایچ او احمد رضا نے مجھے اور میری پوری فیملی کو فیصلے کیلئے بلایا ہے آخر تنگ آکر میں نے آ ئی جی پنجاب سے رجوع کیا تو تھانے والوں نے فوری مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ آپ کا پرچہ کاٹتے ہیں مگر میں جیسے ہی تھانے پہنچی تو انہوں نے مجھے حراساں کر کے کہا کہ آپ نے 6 بجے فیصلے پر آنا ہے اور سب کو پابند کرنا ہے میرے انکار کرنے ایس ایچ او غصے میں آگئے اور میں اپنے گھر واپس چلی آئی تو پتہ چلا کہ یکم فروری میرے گھر والوں کے اوپر مقدمہ نمبر 354 درج کر دیا گیا ہے۔ 31 تاریخ کو 12 بجے کے قریب میں نے 15 پر کال کی اور ملزم بھی ہمیں ہی بنا دیا گیا۔آج میں ڈی ایس پی ارسلان زاہد کے پاس پیش ہوئی اور میں ان سے یہ امید کرتی ہوں کہ یہ مجھے انصاف ضرور دلوائیں گے کیونکہ تھانے میں جو کچھ ہوا ہے وہ میرے لیے بیان کرنا مشکل ہے۔مجھے امید ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل اور اے ایس پی انوسٹی گیشن میرے ساتھ انصاف کریں۔