شہباز شریف نے قرض کی واپسی پر بینک سے ملنے والے خطوط جاری کردئیے

شہباز شریف نے قرض کی واپسی پر بینک سے ملنے والے خطوط جاری کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت میں رہتے ہوئے ذاتی منفعت کو ہمیشہ پس پشت رکھا ہے۔شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں نیشنل بینک کے سی ای او اور صدر کے ان کے نام لکھے جانے والے دو خط پوسٹ کیے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خطوط پوسٹ کرتے ہوئے نے تحریر کیا ہے کہ جہاں قرضے معاف کروانے والوں کی لمبی فہرست ہے وہاں ہم نے ایک ایک پائی مکمل واپس کی۔ان کا کہنا تھا کہ قرض واپس کرنے پر نیشنل بینک کی جانب سے مجھے 2014ء اور 2015 ء میں خط موصول ہوئے تھے۔شہباز شریف نے کہا کہ طاقت کا غلط استعمال کرنیکا الزام لگانے والے سیاسی مخالفین ان خطوط کودیکھ لیں، کیا بینکوں کو لوٹنے پر کسی نے جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی سے پوچھا؟۔
شہباز کے خط

مزید :

صفحہ اول -