پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’فیس بک اور انسٹاگرام‘‘ کی سروس معطل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا سائیٹ فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہے۔
پاکستان کے مختلف علاقوں سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں فیس بک تک رسائی میں دشواری پیش آرہی ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک سے بھی میٹا سروسز کی بندش کی اطلاعات سامنے آرہی ہے۔ تاہم فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا یا فیس بک نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا فیس بک خود بخود لاگ آؤٹ ہو گیا ہے اور دوبارہ رسائی کی کوشش پر پاس ورڈ کو غلط بتایا جارہا ہے۔