پہلا بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے کھیلا جائے گا
بنگلور ( نیٹ نیوز) پہلا بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے 13 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائٹل کے حصول کےلئے نو ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان بھارت سمیت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیپال اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف آٹھ میچز کھیلیں گی جبکہ میگا ایونٹ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 39 میچز کھیلے جائیں گے۔