آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری
مدینہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرہ ادائیگی کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں وہ مختلف رہنماﺅں سے ملاقاتوں کے بعد عمرہ ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے عمرہ ادئیگی کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورہ مکمل کر کے آج رات مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ ہوں گے۔