نشے میں دھت شخص پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھنے کی شرط میں جان گنوابیٹھا

نشے میں دھت شخص پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھنے کی شرط میں جان گنوابیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی شہر بنگلورو کے علاقے کوناناکنٹے میں ایک 32 سالہ شخص اپنے دوستوں کے ساتھ شرط لگا کر جلتے پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھ گیا اور پٹاخوں کے پھٹنے سے شدید زخمی ہوکر موت کے منہ میں چلاگیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت شبارش کے نام سے ہوئی ہے جس نے اس وقت دوستوں سے شرط لگائی جب وہ نشے میں دھت تھا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شبارش کے دوستوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ پٹاخوں کے پھٹنے کے دوران ڈبے پر بیٹھا رہتا ہے تو وہ لوگ اسے آٹو رکشہ خرید کر دیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے میں شبارش شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

پولیس نے واقعے میں ملوث چھ دوستوں کو گرفتار کر لیا ہے۔